Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم کارکنوں کو بھتہ خور اور دہشت گرد کی پہچان دی گئی: بلقیس مختار

ایم کیو ایم کارکنوں کو بھتہ خور اور دہشت گرد کی پہچان دی گئی: بلقیس مختار
April 6, 2016
کراچی (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بلقیس مختار نے کہا کہ سچائی ان کے اندر دبی ہوئی تھی اسی لیے انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کو جوائن کیا۔ انہوں نے کہا عورت ذات ہوتے ہوئے انہوں نے ہمت کی ہے۔ وہ یہاں مذاق کرنے یا کسی کی دشمنی میں نہیں بیٹھے۔ لوگوں کا مستقبل بچانے پاک سرزمین پارٹی کے لوگ میدان میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ایم کیوایم پارٹی میں محض نعرے ہی ملتے تھے۔ لوگوں کو سہانے خواب دکھائے گئے کہ منزل ملے گی۔ ہمیں پہچان دینے کا خواب دکھایا گیا۔ بلقیس مختار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کارکنوں کو بھتہ خور، وطن دشمن، دہشت گردوں کی پہچان دی گئی حتیٰ کہ ”را“ کا ایجنٹ بھی کہا جانے لگا ہے۔ کیا یہ ہماری پہچان ہے؟ مائیں بہنیں جو شوہروں اور بچوں کی خدمت کرتی تھیں انکا مستقبل خراب ہوگیا۔ واضح رہے کہ بلقیس مختار متحدہ کی بانی کارکن اور سندھ اسمبلی کی رکن ہیں۔ وہ قائد ایم کیو ایم کی رہائش گاہ سے متصل رہائش پذیر ہیں۔ 47 سالہ بلقیس مختار نائن زیرو سے متصل مکان نمبر آر 298 بلاک 8 عزیز آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ بلقیس مختار 2002ءسے 2007ءاور 2008ءسے 2013ءتک سندھ اسمبلی کی رکن رہیں۔ وہ 2013ءکے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہوکر ایوان میں پہنچی تھیں۔