Thursday, September 19, 2024

ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم

ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم
February 18, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیوایم پی آئی بی گروپ کے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے ووٹنگ  کا وقت ختم ہو گیا ہے  ۔ ووٹنگ کیلئے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا تھا ۔ کراچی اور حیدرآباد کے کارکنوں  کی جانب سے حق رائے دہی کا استعمال کیا گیا ۔

انٹراپارٹی انتخابات میں کنونیئر،ڈپٹی کنوینئر،رابطہ کمیٹی،سی ای سی و دیگر عہدوں کیلئے ووٹ ڈالے  جا رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کیلئے 35 اور سی ای سی کیلئے38امیدوار میدان میں ہیں۔  ایم کیوایم پی آئی بی کالونی گروپ کے انٹراپارٹی الیکشن میں پولنگ کے لئے ایک بجے سے چھ بجے تک کا وقت مقرر کیاگیاتھا۔تاہم بعد میں ووٹنگ کے لئے ایک گھنٹے کااضافہ کر دیا گیا تھا ۔

انٹراپارٹی الیکشن میں فاروق ستار ، کامران ٹیسوری ، عبدالوسیم ، خواجہ سہیل منصور ، قمر منصور ، مزمل قریشی ، علی رضا عابدی  امیدوارہیں جبکہ شاہد پاشا ،ساجد احمد ،  صلاح الدین شیخ ، راو شریف ، لطیف پاشا اور ارشد شاہ سمیت دیگر بھی میدان میں ہیں ۔میڈیا کوالیکشن کےعمل کی  کوریج سےدوررکھاگیا ۔

دوسری جانب بہادرآباد گروپ نےپی آئی بی  انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی اور غیر تنظیمی قرار دے دیا ، ترجمان نے کہاکہ  آج ایم کیو ایم پاکستان میں مستقل تقسیم کی بنیاد رکھنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہاکہ فاروق ستار کے مشیر انہیں گمراہ کر رہے ہیں ۔ اس سےپہلے  ایم کیوایم  بہادرآباد نے بڑاایکشن لیتے ہوئے حیدرآبازون  کوتحلیل کردیاہے۔

ترجمان امین الحق کاکہناہےکہ تنظمی نظم وضبط کی خلاف ورزری پر حیدرآبادزون کوتحلیل کیاگیاہے۔