Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائےیہ ملک دشمن تنظیم ہے:ممتاز بھٹو

ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائےیہ ملک دشمن تنظیم ہے:ممتاز بھٹو
May 3, 2015
سکھر(ویب ڈیسک)سندھ کے سابق وزیر اعلی اور مسلم لیگ کے رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر پا بندی لگائی جا ئے یہ وہ ملک دشمن تنظیم ہے جس کے خلاف تین بار پہلے آپریشن ہو چکا ہے اس نے ملک خصوصی طور پر کراچی کو بہت نقصان پہنچایا ہے الطاف حسین کے بیا نا ت پر حکو مت کو انگلینڈ کی حکو مت سخت احتجاج کرنا چاہیے۔ سکھر میں ایک شادی کی تقریب میں شر کت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکو مت نام کی کو ئی چیز نہیں ہے یہاں پر کسی کا بھی راج ہو مگر حکو مت ہو تی ہی نہیں ہے یہاں پر حکمرانوں نے کرپشن کا طو فان خود کھڑا کیا ہے ۔ کراچی میں امن کے لیے جو کچھ ہوا ہے اس کے اچھے نتائج ملے ہیں مگر ابھی اس میں بہت آگے جا نا ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیا دہ دھا ندلی سندھ میں ہو ئی یہاں پو لیس کے افسران اور الیکشن عملہ نے پیپلز پا رٹی کو جتوا یا ہے ۔ ذو الفقار مرزا سے میں تو اب تک کبھی ہا تھ ملا یا نہیں ہے با قی وہ جو کہہ رہا ہے کہ پیپلز پا رٹی ختم ہو چکی ہے وہ تو صحیح ہے با قی جس تبا ہ کن صو رتحا ل کا وہ ذکر کررہا ہے اس کی تحقیقات ہو نی چاہیئے ۔ پھر تو فو جی مقدمات بھی بن جا ئیں گے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم یا الگ صو بے کی با تیں بلا جواز اور جھک ما رنے کی کو شش ہے یہ تو کبھی ہو ہی نہیں سکتا جو یہ مطالبہ کررہے ہیں ان کا دو دن دانہ پا نی بند کردیا جا ئے تو وہ ٹھیک ہو جا ئیں گے
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔