Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں میں ثالثی کی کوششیں تیز ہو گئیں

ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں میں ثالثی کی کوششیں تیز ہو گئیں
February 24, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی اور  بہادرآباد  گروپ   تاحال متحد   نہ ہوسکے  مگر مذاکرات   اور ثالثی کے سلسلے ابھی جاری  ہیں ۔

بہادر آبا د   والوں کا  ایک پیغام  لے  کر سید سردار احمد اور کشور  زہرہ   فاروق  ستارکی رہائش گاہ پہنچےاور فاروق بھائی کو منانے کی ایک اور کوشش کی جو کہ حسب سابق بے سود ثابت ہوئی ۔

مذاکرات  کے بعد فاروق ستار لائنز ایریا پہنچے کارکنان سے خطاب میں کہا ایم کیوایم اور پتنگ ہماری پہچان ہے بہادر آباد کےساتھی گھر کا معاملہ باہر لے کر گئے ۔

فاروق ستار بولےکہ ایم کیو ایم پاکستان کو تقسیم کرنے کیلئے 1992 میں آپریشن کیا گیا   تو   ایم کیو ایم حقیقی بنی مگر تاریخ گواہ ہے اسے ایک سیٹ بھی نہیں ملی تھی ۔