Saturday, September 21, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی اور آج بھی ایک ہے،فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی اور آج بھی ایک ہے،فاروق ستار
June 18, 2018
کراچی ( 92 نیوز) فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہونا چاہئے ، ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی اور آج بھی ایک ہے ۔ کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہر ایک پاکستانی کو باختیار بنانا ہے یکجہتی اور باہمی رواداری کو فروغ دیں ۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے  بیگم کلثوم نواز کی  صحت کاملہ  کیلئے دعا بھی کی ۔