Tuesday, September 17, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کا وارث کون،فیصلہ کن سنایا جائے گا

ایم کیو ایم پاکستان کا وارث کون،فیصلہ کن سنایا جائے گا
June 10, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے حقیقی وارث  خالد مقبول صدیقی ہیں یا فاروق ستار ، اسلام آباد ہائیکورٹ  محفوظ فیصلہ کل سنائے گی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کل خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار میں سے کسی ایک کے حق میں فیصلہ سنائےگی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 17 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ،  ڈاکٹر فاروق ستار نے 26 مارچ کے الیکشن کمیشن کے حکم نامے کو چیلنج کیا تھا الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کا کنوئینر خالد مقبول صدیقی کو قرار دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔