Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم پاکستان کا تیسرا گروپ سامنے آگیا

ایم کیو ایم پاکستان کا تیسرا گروپ سامنے آگیا
February 26, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیوایم پاکستان کے پی آئی بی اور بہادر آبادگروپ میں اختلافات کی خلیج برقرار ہے جب کہ 10ارکان سندھ اسمبلی نے دونوں گروپوں کے خلاف اعلان بغاوت کردیا۔

ناراض ارکان نے دونوں گروپوں کےفیصلےماننےسےانکار کر دیا ۔ دوسری جانب  ایم کیوایم پی آئی بی کے حمایت یافتہ ارکان نےسندھ  اسمبلی اجلاس میں شرکت بھی نہیں کی ۔

تین ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز بھی ناراض گروپ  کاحصہ بن گئےہیں ،

ناراض ارکان کاموقف ہےکہ قیادت کے لیے کھینچا تانی کی جنگ میں حصہ دار نہیں بن سکتے ۔ ان کایہ بھی کہناہےکہ کارکنان اورتنظیم کے نام پر ذاتی انا  کی لڑائی ہورہی ہے۔

ناراض گروپ نے متنبہ کیاکہ دونوں گروپوں میں جھگڑاختم نہیں ہواتو اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہونگے۔

 پی آئی بی کے حمایت یافتہ ارکان اسمبلی نے آج کے اجلاس میں شرکت بھی نہیں کی ۔