Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم پاکستان نے 30 دسمبر کو کراچی کی تاریخ کے بڑے جلسے کا اعلان کر دیا

ایم کیو ایم پاکستان نے 30 دسمبر کو کراچی کی تاریخ کے بڑے جلسے کا اعلان کر دیا
December 19, 2016

 کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے قائد فاروق ستار نے تیس دسمبر کو کراچی کی تاریخ کے بڑے جلسے کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ یکجہتی ہی  کراچی کے عوام کے حقوق کی بحالی کی ضمانت ہے ۔ عوام گومگو کی کیفیت سے نکل کر ایم کیو ایم پاکستان کا ساتھ دیں اور تقسیم کے ایجنڈے والوں کو مسترد کردیں ۔

تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے قائد فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اسلام آباد اور سندھ حکومت کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتی ہے ۔ کراچی کی آبادی کم دکھانے کیلئے آج تک درست مردم شماری نہیں کرائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حقوق کیلئے کراچی والوں کو متحدہ ہونا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مخالفین کا ایجنڈا تقسیم درتقسیم ہے جسے عوام مسترد کردینگے ۔

فاروق ستار کا کہنا تھا جلسہ ’’سو سنار کی ایک لوہار کی‘‘مثال ہوگا ۔ آئندہ الیکشن  2018 میں ہوں یا پہلے متحدہ قومی موومنٹ اپنی نشستوں میں اضافہ کرے گی کراچی کل بھی ایم کیو ایم پاکستان کا قلعہ تھا، آج بھی ہے۔