Tuesday, November 29, 2022

ایم کیو ایم پاکستان سندھ میں اپنا گورنر لگوانےکیلئے پرتولنے لگی

ایم کیو ایم پاکستان سندھ میں اپنا گورنر لگوانےکیلئے پرتولنے لگی
کراچی(92نیوز)سندھ میں گورنر کی تعیناتی کا معاملہ ایک دلچسپ رخ اختیارکرتا جارہا ہے ،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستاراپنے قریبی دوست احمد چنائے کو گورنر بنوانے کیلئے سرگرم   ہوگئے ہیں ۔ فاروق ستار نے اس معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سےبھی  ٹیلی فونک رابطہ کرکے گورنر کے تقرر کے لئے مشاورت میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور فاروق ستار کے درمیان اسی ہفتے ملاقات بھی متوقع ہے۔