Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم پاکستان بھی دو دھڑوں میں تقسیم

ایم کیو ایم پاکستان بھی دو دھڑوں میں تقسیم
February 7, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان بھی 2 دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ۔ صلح صفائی کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں ۔  صرف مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ،  خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں ایک نشست پر تقسیم نہیں ہونا چاہیئے، فیصلوں میں مشاورت ناگزیز ہے۔

فاروق ستار مانے نہ عامر خان جس پر  کارکن پریشان ہوو گئے ۔ فاروق ستار حامیوں جبکہ عامر خان رابطہ کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

بہادرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ پارٹی قوانین پر چل رہی ہے، ایک نشست پر تقسیم نہیں ہونا چاہیئے، جو بھی فیصلہ ہو، مشاورت ناگزیر ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں گروپس میں کئی معاملات پر اختلافات چل رہے ہیں لیکن کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر اختلاف شدت اختیار کرگیا ۔