Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی کے وفد کی مقتول انتظار کے گھر آمد،تعزیت کی

ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی کے وفد کی مقتول انتظار کے گھر آمد،تعزیت کی
January 24, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفود نے کراچی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے  جاں بحق  ہونے والے نوجوان انتظار احمد کے گھر  پہنچ کر تعزیت کی اور واقعہ کے ذمہ داروں کو سخت سزائیں  دینے کا مطالبہ کیا  ۔ انتظار کے والد کہتے ہیں  ان کے بیٹے کو منصوبہ بندی سے قتل کیا گیا ۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں  پولیس  اہلکاروں کی  فائرنگ سے جاں  بحق  نوجوان   انتظار احمد کے گھر  تعزیت کے لیے  آنے والوں  کا تانتا بندھا  ہوا  ۔ ایم کیوایم   پاکستان  کا وفد بھی انتظار احمد  کے گھر پہنچا  اور والد سے تعزیت کی ۔

میڈیا سے گفتگو  میں عامر خان نے کہا  کہ  انتظار کو مارنے والے سارے اہلکار سادہ لباس میں تھے انتظار کے واقعے کی  سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائے ۔

پاکستان  تحریک انصاف   کے رہنما  عمران  اسماعیل  نے کہا  انتظار  احمد کا  ناحق  خون بہایا گیا  ۔ ایس ایس پی مقدس کی گرفتاری اور  ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہیں  ۔

مقتول انتظار احمد  کے والد  کا کہنا تھا  مقدس حیدر ان کے بیٹے  کے قتل میں ملوث  ہے ۔

انتظار کو منصوبہ بندی سے  قتل کیا  گیا گاڑی پر 18 گولیاں  لگیں  لیکن مدیحہ کیانی کو

کوئی  خراش تک نہیں  آئی ۔

دوسری جانب  انتظار احمد قتل کیس کی تحقیقات کیلئے سی ٹی ڈی نے واقعہ کی عینی شاہد

 مدیحہ کیانی اور سابق ایس ایس پی مقدس حیدر کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لئے آج طلب کیاہے ۔