ایم کیو ایم ورائٹی شو، الطاف حسین کا الیکشن کے بعد متحدہ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا عندیہ

کراچی (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جماعت اسلامی کے جلسے کو جلسی قرار دیا اور امیدوار دستبردار کرانے کے مشورے پر کہا جس نے مقابلہ کرنا ہے کر لے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ورائٹی پروگرام میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اپنے خطاب میں الطاف حسین نے ایک بار پھر اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ضمنی انتخاب کیلئے ہونے والے جماعت اسلامی کے جلسے کو انہوں نے جلسی قرار دیتے ہوئے کہا جس نے مقابلہ کرنا ہے کر لے، اسے انتخابات میں شکست ہو گی۔
الطاف حسین نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ انتخابی مہم کے دوران کسی مخالف کی کمپین میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ انہوں نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ الیکشن کے بعد وہ ایم کیو ایم میں بھی انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔
ورائٹی شو میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ورائٹی شو میں حسن جہانگیر سمیت مختلف فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔