Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم نے چیئرمین سینیٹ کیلئے بیرسٹرفروغ نسیم کا نام دےدیا

ایم کیو ایم نے چیئرمین سینیٹ کیلئے بیرسٹرفروغ نسیم کا نام دےدیا
March 7, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم نے چیئرمین سینیٹ کیلئے بیرسٹر فروغ نسیم کا نام دیدیا۔ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں  ن لیگ  اور پیپلز پارٹی نے رابطہ کیا ہے ۔وفود سے ملاقات میں معاملات آگے بڑھیں گے۔

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے خوش بخت شجاعت کو موزوں امیدوار سمجھتے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے رابطہ کیا، وفود سے ملاقات میں معاملات آگے بڑھیں گے ۔

مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ گزشتہ 40 سال سے کسی منصوبے یا سازش کے تحت سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی کو کم کیا جاتا رہا ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فروغ نسیم کو چیرمن سینٹ کے لیے چنا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک نازک وقت سے گزر رہاہے ، ایم کیو ایم کے تمام سینیٹرز آج پانچ اس لیے ہیں کہ کچھ ایم پی اے باہر رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مختلف پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں ہم سے رابطہ کر رہی ہیں جو ہم سے تعاون کے لیے رابطہ کر رہا وہ سندھ کے شہری علاقوں کا خیال رکھے، بلدیات کے حوالے جو کام تھے ان کو دوبارہ حوالے کیا جائے۔ اختیارات کو صوبوں سے نچلی سطح پر دینے چاہیں۔