Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیو ایم نے رینجرز کو کراچی تک محدود کرنے کی مخالفت کر دی

ایم کیو ایم نے رینجرز کو کراچی تک محدود کرنے کی مخالفت کر دی
August 2, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے رینجرز کو کراچی تک محدود کرنے کی مخالفت کردی ۔ کہتے ہیں رینجرز کو سندھ بھر میں آپریشن کا اختیار دیا جائے۔ تفصیلات کےمطابق فاروق ستار کو شاید لڑکپن کا دور یاد آگیا ، کراچی یونیورسٹی آئے وہ بھی موٹر سائیکل پر لیکن شاید موٹر سائیکل چلانا بھول گئے اسی لئےتو پیچھے بیٹھ کر سواری کے مزے اڑائے اور اسٹائلش سلیفیاں بھی بنوائیں۔ فاروق ستار مہمان تو اےپی ایم ایس او کی تقریب میں تھےلیکن توپوں کا رخ سندھ حکومت کی جانب موڑ دیا بولے کراچی آپریشن کو صرف ایم کیوایم تک محدود کردیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کو کراچی تک محدود کرنا مناسب نہیں،رینجرز کو سندھ بھر میں آپریشن کا اختیار دیا جائے۔ایم کیوایم رہنما نےکہا کہ کراچی میں آپریشن توبہت ہوگئے،اب معاشی پیکج بھی دیا جائے۔