Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم نے اپنے ارکان کی فروخت پر ووٹرز سے معافی مانگ لی

ایم کیو ایم نے اپنے ارکان کی فروخت پر ووٹرز سے معافی مانگ لی
March 5, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سینیٹ انتخاب گزرگیا لیکن ہارس ٹریڈنگ کا چرچا ختم نہ ہوا،ایم کیو ایم نے اپنے ارکان کی بے وفائی اور فروخت پر ووٹرز اور  کارکنان سے معافی مانگ لی۔۔ فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار کہتے ہیں ایم کیو ایم برائے فروخت نہیں، ارکان نے مخالفین کو ووٹ دیکر شرمندہ کیا ۔

سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے  فیصل سبزواری  نے کہا کہ پی پی نے نوٹوں کی بوریاں کھول کر اراکین کو خریدا، کاش ہماری بہنیں ہم سے بات کرلیتیں۔

خواجہ اظہار کہتے ہیں متحدہ نے ہر دور میں طاقت اور دولت کا مقابلہ کیا،ہمارے ارکان نے ریاستی مظالم کرنے والوں کو ووٹ دیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تین مارچ کو جو ہوا سبق آموز ہے، یہ تعداد بھی پیپلز پارٹی کو ناکوں چنے چبوائے گی ۔