ایم کیو ایم نے اپنے ارکان اسمبلی رضاحیدر اور ساجد قریشی کو خودقتل کرایا : سندھ رینجرز
کراچی(92نیوز)رینجرز نے کہا ہےکہ متحدہ نے اپنے ایم پی ایز رضا حیدر اور ساجد قریشی کو خود قتل کرایاہے،اے ٹی سی نے 4ٹارگٹ کلرز کو 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے کردیا اور ان ملزموں کا درجنوں افراد کے قتل اور بم دھماکے کا اعتراف کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے ایم پی ایز رضا حیدر اور ساجد قریشی کو خود قتل کرایا۔
قتل کے ملزم چار ٹارگٹ کلرز کو اے ٹی سی کراچی نے نوے روز کیلئے رینجرز کے حوالے کردیا جبکہ ان ملزموں نے درجنوں افراد کے قتل اور بم دھماکے کا اعتراف کیاہے۔