Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیو ایم نے امریکہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پاکستانی حکومت کے خلاف مظاہرے کا اعلان کر دیا

 ایم کیو ایم نے امریکہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پاکستانی حکومت کے خلاف مظاہرے کا اعلان کر دیا
July 24, 2015
نیویارک(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ نے  امریکہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پاکستانی حکومت کے  خلاف مظآہرے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اعلامیے کے مطابق امریکہ کے دو شہروں میں مظاہروں کے انعقاد کا مقصد مہاجروں کی پاکستان میں نسل کشی، گرفتاریوں ا ور ریاستی مظالم کواجاگر کرنا ہے ۔ وائٹ ہاؤس اوراقوام متحدہ کے دفاتر  کے سامنے مظاہروں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،مظاہروں میں شرکت کیلئے دونوں شہروں میں آباد مہاجر کمیونٹی اور ہمدردوں سے رابطے تیز کردیئے گئے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے امریکی صدر باراک اوبامہ اور بان کی مون کوخطوط بھی ارسال کئے جائیں گے۔