ایم کیو ایم نے الطاف حسین کے خلاف ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ چیلنج کر دیا
لاہور(92نیوز)ایم کیو ایم نے قائد الطاف حسین کےخلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،الطاف حسین کی وکیل عاصمہ جہانگیر ہونگی۔
تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ان کی تقاریر کو نشر کرنے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے لگائی گئی پابندی کو ختم کیا جائے، الطاف حسین کی جانب سے اپیل عاصمہ جہانگیر نے دائر کی ہے، اپیل میں پارلیمنٹ ، کابینہ ڈویژن، وزیراعظم ، وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے آئین پاکستان تمام شہریوں کو آزادی رائے کا اختیار دیتا ہے یہ پابندی آئین کے بھی خلاف ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ الطاف حسین پر لگائی جانے والی پابندی کو کالعدم قرار دے۔