Thursday, October 6, 2022

ایم کیو ایم لندن کے رہنماﺅں کی یادگار شہدا آمد‘ قائد ایم کیو ایم کے حق میں نعرے

ایم کیو ایم لندن کے رہنماﺅں کی یادگار شہدا آمد‘ قائد ایم کیو ایم کے حق میں نعرے
کراچی (92نیوز) کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماو¿ں نے جناح گراو¿نڈ میں یادگار شہداءپر حاضری دی۔ ان کی آمدقانون نافذ کرنے والے اداروں کے چیلنج بن گئی۔ جھڑپ اورتلخ کلامی ہوئی لیکن پھر انہیں قبروں پر فاتحہ خوانی کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم لندن کے رہنماوں نے جناح گراونڈ میں یادگار شہداءپر حاضری کا ارادہ کیا اور ساتھی اسحاق‘ اشرف نور اور اسماعیل تارہ جناح گراونڈ جا پہنچے۔ جہاں آن کی آن میں ایم کیوایم لندن کے حامیوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور قائد ایم کیو ایم کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی۔ ایم کیوایم لندن کے رہنماوں اور حامیوں کو جناح گراونڈ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔ بعدازاں قانون نافذکرنے والے اداروں نے خواتین اور بزرگوں کو جناح گراونڈ میں یادگار شہداءتک جانے کی اجازت دیدی۔ خواتین نے شہداءکی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔