Saturday, October 1, 2022

ایم کیو ایم لندن کا ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ تبدیل ، نئے چہرے سامنے آگئے

ایم کیو ایم لندن کا ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ تبدیل ، نئے چہرے سامنے آگئے

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بھارت نے پاکستان پر چھپ کرایک اور وار کردیا ۔  ایم کیو ایم لندن کا ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

ایم کیو ایم لندن کے ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ کے بوبی جے سوریا کے بعد نئے چہرے سامنے آگئے ہیں ۔

ایم کیو ایم لندن نے ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ کیلئے ارشد اور ناصر کو ذمہ داریاں سونپ دیں ۔

کراچی میں متحدہ لندن کے ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ کی تصاویر92نیوز نے حاصل کرلیں۔

ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ کو بھارتی خفیہ ایجنسی را فنڈز فراہم کرتی ہے ۔

متحدہ لندن کا عسکری ونگ بھارت سے تربیت بھی حاصل کرچکا ہے۔