Saturday, October 1, 2022

ایم کیو ایم لندن نے 12 رکنی عبوری رابطہ کمیٹی کا اعلان کر دیا

ایم کیو ایم لندن نے 12 رکنی عبوری رابطہ کمیٹی کا اعلان کر دیا
کراچی (92نیوز) ایم کیوایم لندن نے 12رکنی عبوری رابطہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا۔ بانی و قائد متحدہ قومی موومنٹ نے سینئر رہنماوں کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے سینئر رہنماوں کی مشاورت کے بعد ایم کیوایم کی 12رکنی عبوری رابطہ کمیٹی کے قیام کااعلان کر دیا۔ عبوری رابطہ کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف‘ ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ‘ امجداللہ خان‘ کنور خالد یونس‘ اشرف نور‘ اکرم راجپوت‘ اسماعیل تارا‘ ادریس علوی ایڈووکیٹ اور حیدرآباد سے سینئر سیاسی رہنما مومن خان مومن شامل ہونگے۔ عبوری رابطہ کمیٹی میں اوورسیز سے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ندیم احسان‘ واسع جلیل اور مصطفٰی عزیزآبادی شامل ہونگے۔ انٹرنیشنل سیکرٹریٹ لندن میں ہونیوالے اجلاس میں کیے جانیوالے تمام فیصلوں کی بانی وقائدایم کیوایم نے توثیق کردی ہے۔