Saturday, July 27, 2024

ایم کیو ایم لسانی جماعت‘ دو شہروں سے آگے نہیں نکل سکی : رضا ہارون

ایم کیو ایم لسانی جماعت‘ دو شہروں سے آگے نہیں نکل سکی : رضا ہارون
April 30, 2016
لاہور (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے اہم رہنما رضا ہارون تنظیم کیلئے لاہور پہنچ گئے۔ وہ لاہور میں پارٹی دفتر کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ ایئرپورٹ پر ان کا والہانہ انداز میں استقبال کیا گیا کیونکہ پاک سرزمین پارٹی قومی سطح کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت علاقائی یا ریجنل نہیں ہو گی۔ جب سے پارٹی کا نام رکھا تب سے رابطوں میں تیزی آئی ہے۔ رضاہارون نے کہا سب سے زیادہ کالز پنجاب اور کوئٹہ سے آئی ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جنھوں نے کبھی کسی سیاسی جماعت میں کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا لاہور داتا کی نگری ہے۔ ہم پنجاب کے دل سے اپنی سیاسی مہم شروع کریں گے۔ ہمارا مقصد ووٹ مانگنا اور الیکشن جیتنا نہیں۔ ہم لوگوں کے پاس پاکستان کی خاطر جائیں گے۔ رضاہارون نے کہا دلوں کو جوڑنے کی بات ہونی چاہیے توڑنے کی نہیں۔ ایم کیوایم کے حوالے سے کچھ کہنا وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے کہا جس جماعت سے ان کا تعلق تھا وہ دوشہروں سے آگے نہیں نکل سکی۔ ایم کیوایم ایک چھوٹی لسانی جماعت ہے۔