Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم قیادت کا اہم اجلاس، ریحان ہاشمی کو ضلع کونسل وسطی کا چیئرمین بنانے اور شیراز وحید کو ڈسٹرکٹ کورنگی کا وائس چیئرمین نہ بنانے کا فیصلہ

ایم کیو ایم قیادت کا اہم اجلاس، ریحان ہاشمی کو ضلع کونسل وسطی کا چیئرمین بنانے اور شیراز وحید کو ڈسٹرکٹ کورنگی کا وائس چیئرمین نہ بنانے کا فیصلہ
February 5, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کا ضلع کونسلوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کی نامزدگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کو ضلع کونسل وسطی کا چئرمین بنانے اور رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کو ڈسٹرکٹ کورنگی کا وائس چئرمین نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے متحدہ کے اجلاس میں ضلع کونسلوں کے چیئرمینوں اور وائس چئرمینوں کی نامزدگی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کے دوران  رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے ڈپٹی پالیمانی لیڈر ریحان ہاشمی کو ضلع کونسل وسطی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کیلئے کہہ دیا گیا ہے۔ دوسری طرف رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کو ڈسٹرکٹ کورنگی کا وائس چیئرمین بنانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور انہیں بطور رکن سندھ اسمبلی کام جاری رکھنے کیلئے کہا گیا ہے۔