Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیو ایم قائد کی جانب سے قیادت چھوڑنا مذاق بن چکا ہے : مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم قائد کی جانب سے قیادت چھوڑنا مذاق بن چکا ہے : مصطفیٰ کمال
May 12, 2016
کراچی (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ کراچی کی تباہی نہیں دیکھ سکتے تھے اسی لیے چلے گئے مگر اس شہر کی تباہی نے انہیں واپسی پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے قیادت چھوڑنے کے اعلان پر دلچسپ تبصرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے گولف کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا وہ کراچی کے لیے سوچتے تھے۔ بربادی دیکھی نہ گئی تو ملک چھوڑ دیا مگر تباہی دیکھ کر واپس آنا پڑگیا۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے قیادت چھوڑنا مذاق بن چکا ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے لیے ہر چیز سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، دشمنیاں ختم کرنا ہونگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔