Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیو ایم قائد نے ایک بار پھر پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

ایم کیو ایم قائد نے ایک بار پھر پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا
May 13, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور زیر حراست کارکنوں پر تشدد کے خلاف مزار قائد کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے قائد نے جذباتی ہو کر ایک بار پھر قیادت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ فاروق ستار کہتے ہیں قائد دلبرداشتہ ہو کر ایسی باتیں کرتے ہیں وہی متحدہ کے قائد رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی، زیر حراست کارکنوں پر تشدد کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنما، ارکان پارلیمنٹ اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے مزار قائد کے سامنے دھرنا دیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی آپریشن ایم کیو ایم کے مطالبے پر شروع ہوا۔

شہر کے امن کے لیے ایم کیو ایم نے ہی کڑوے گھونٹ پیے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے مقصد ملک میں آئین اور انسانی حقوق کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ دھرنے کے شرکاءسے ایم کیوایم کے قائد نے لندن سے خطاب ٹیلیفونک خطاب کیا اور ایک بار پھر دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے فاروق ستار کو قیادت سونپ دی تاہم فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد دلبرداشتہ ہو کر ایسی باتیں کرتے ہیں‘ وہی ایم کیو ایم کے قائد رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔