Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں فروری دو ہزار سولہ تک توسیع، پہلی بار عمران فاروق قتل بارے پوچھ گچھ

ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں فروری دو ہزار سولہ تک توسیع، پہلی بار عمران فاروق قتل بارے پوچھ گچھ
October 6, 2015
لندن (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں فروری دو ہزار سولہ تک توسیع کر دی گئی۔ ان سے پہلی بار عمران فاروق قتل کیس کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی مدت ختم ہونے پر  لندن پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام نے ایم کیو ایم کے قائد سے منی لانڈرنگ  کیس کے علاوہ  پہلی بار ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے بارے میں بھی پانچ گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی۔ الطاف حسین نے اکثر سوالوں کے جواب  میں ایک بار پھر نو کمنٹس کہا۔ ایم کیو ایم کے قائد کو پچھلے دروازے سے پولیس اسٹیشن کے اندر لے جایا گیا۔ پولیس اسٹیشن میں تفتیش کے لئے اردو مترجم کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد نے لندن پولیس کو  میڈیکل سرٹیفکیٹس پیش کئے جس کی وجہ سے ان کو فروری دو ہزار سولہ کے وسط تک ضمانت میں توسیع دے دی گئی۔ پولیس اسٹیشن میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، محمد انور، واسع جلیل، بیرسٹر سیف اور بیرسٹر فروغ نسیم بھی موجود تھے۔ دو ہزار تیرہ میں لندن کے علاقے ایجویر میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد کی رہائشگاہ سے چھاپے کے دوران لاکھوں پاؤنڈز برآمد ہونے پر منی لانڈرنگ کیس درج کیا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کیس پر مسلسل تحقیقات کر رہی ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے دیگر اہم رہنماؤں سمیت سات افراد نامزد ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔