Tuesday, August 9, 2022

ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کا گورنر سندھ عشرت العباد سے اعلان لاتعلقی، مقدمات ختم ہونے پر پاکستان آ جائونگا: الطاف حسین

ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کا گورنر سندھ عشرت العباد سے اعلان لاتعلقی، مقدمات ختم ہونے پر پاکستان آ جائونگا: الطاف حسین
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ اب کارکن گورنر سندھ سے کسی قسم کی رعایت کی امید نہ رکھیں۔ متحدہ کے قائد نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کا ایم کیو ایم سے تحریکی یا تنظیمی کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے پارٹی رکنیت چھوڑ کر گورنر سندھ کا عہدہ اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ وفاقی حکومت کے نمائندے تھے اور آج بھی ہیں، ان کے ہوتے ہوئے کراچی میں ڈبل سواری کے اعلانات ہوئے۔ تمام چھاپے اور پابندیوں کے اعلانات بھی ان کے گورنر ہوتے ہوئے کیے گئے۔ الطاف حسین نے کارکنوں سے کہا کہ ان کے خلاف برطانیہ میں مقدمات چل رہے ہیں، جب ان کے مقدمات ختم ہو جائیں گے تو فی الفور پاکستان آ جائیں گے۔