Saturday, September 21, 2024

ایم کیو ایم قائد آج لندن پولیس سٹیشن جائیں گے‘ فردجرم عائد ہونے کا امکان

ایم کیو ایم قائد آج لندن پولیس سٹیشن جائیں گے‘ فردجرم عائد ہونے کا امکان
October 5, 2015
لندن (92نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی مدت ختم ہونے پر آج لندن پولیس حکام کے سامنے پیش ہوں گے۔ بڑی تعداد میں شواہد اکٹھے ہو جانے کے باعث متحدہ کے قائد پر فردجرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ کے قائد کی ضمانت کی مدت ختم ہو گئی۔ ضمانت ختم ہونے پر ایم کیو ایم کے سربراہ آج لندن پولیس حکام کے سامنے پیش ہوں گے۔ ان کے ہمراہ وکلاءکی ٹیم اور رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی پولیس سٹیشن جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لاکھوں پاونڈز کی قانونی حیثیت ثابت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جس کے بعد اس کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ ادھر کراون پراسکیوشن سروس پولیس کی طرف سے پیش کردہ شواہد سے مطمئن ہے جس کے بعد متحدہ کے قائد پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ متحدہ کے سربراہ کی پیشی پر اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں ان سے پوچھ گچھ کی جائے۔ دوسری طرف ایم کیو ایم رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں وہ پولیس سے تعاون کر رہے ہیں۔