ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف عوام کو ریاست سے متنفر کرنے، اکسانے اور اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر دو مقدمات درج
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کے خلاف عوام کو ریاست کے خلاف متنفر کرنے، عوام کو اکسانے اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر دو مقدمات درج کر لئے گئے۔
ایم کیوایم رہنما وسیم اختر کیخلاف پہلا مقدمہ کراچی کے علاقہ سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانےمیں درج کیا گیا۔ دونوں مقدمات عام شہریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے۔
مقدمات میں عوام کو ریاست سے متنفر کرنے، عوام کو اکسانے اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔