Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم رہنما محمد رضا اور وحید الزمان پاک سرزمین پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم رہنما محمد رضا اور وحید الزمان پاک سرزمین پارٹی میں شامل
April 11, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے مزید دو رہنما مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے دو رہنما محمد رضا اور وحیدالزمان نے بھی متحدہ قائد کے فلسفے کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔ مصطفیٰ کمال نے ان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ دونوں رہنماﺅں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کل ایم کیوایم قائد نے ایک میٹنگ کی اور ٹیمیں بنا کر لوگوں کو قتل کرنے کا کہا۔ حیرت والی بات یہ ہے کہ شعبہ خواتین کو بھی ٹیمیں بنانے کیلئے کہہ دیا گیا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا ندیم نصرت کئی سالوں سے ایم کیوایم قائد کے ساتھ ٹیمیں ہی بنا رہے ہیں۔ جس دن ٹیمیں بنوالیں گے اسی دن موت کا پروانہ آجائے گا۔ ان کے لیے لوگوں کو مروانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماﺅں کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ کارکنان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور جس دن وہ کوئی جرم کر لیتے ہیں تو پھر ان کی موت کا پروانہ بھی جاری کر دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر محمد رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی تمام باتیں سچ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے ایم کیوایم میں کام شروع کیا۔ بنیادی مسائل کا حل تو نہیں ملا البتہ سماجی مسائل سے بھی دور ہوگئے۔ محمد رضا کا کہنا تھا کہ وہ پاک سرزمین قائدین کے جذبے کو دیکھ کر لندن سے یہاں آئے ہیں۔ لندن میں جو کچھ دیکھا اس پر خاموشی اختیار کر لیتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے جو ساتھی روپوش ہوچکے ہیں وہ گھروں کو واپس آ جائیں۔ وحید الزمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس سے ہمیں زبان مل گئی ہے۔ ایم کیوایم میں شامل ہونے کے جو مقاصد تھے وہ پورے نہیں ہو سکے۔ وحیدالزمان کا کہنا تھا ہم دیکھا کرتے تھے کہ ہم سے غلط کام کروایا جا رہا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو ”را“ کا ایجنٹ اور ٹارگٹ کلر بنا دیا گیا ہے۔ ہمارے نوجوان بے مقصد مارے گئے۔ وحیدالزماں پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ بھی ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا نعرہ ہے کہ منزل مل چکی اب مستحکم پاکستان چاہیے۔