Wednesday, December 6, 2023

ایم کیو ایم رہنما قمر منصور کی میڈیکل رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول، کمر یا ہڈیوں میں کوئی نقص نہیں: میڈیکل رپورٹ

ایم کیو ایم رہنما قمر منصور کی میڈیکل رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول، کمر یا ہڈیوں میں کوئی نقص نہیں: میڈیکل رپورٹ
August 6, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رینجرز کے زیرحراست ملزم قمر منصور کی ریڈیالوجی رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قمر منصور کی کمر یا ہڈیوں میں کوئی نقص نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کی ریڈیالوجی رپورٹ کے مطابق انکی کی کمر یا ہڈیوں میں کوئی نقص نہیں ہے۔ تمام تر ہڈیاں اپنی جگہ پر ہیں اور پوری طرح فنکشنل ہیں۔ ریڑھ کی ہڈی کے تمام مہرے بھی درست حالت میں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قمر منصور کی کمر میں کوئی ورم نہیں ہے اور کمر کی ہڈیاں درست کام کر رہی ہیں۔ قمر منصور کو رینجرز نے نائن زیرو سے ریاست کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کروانے کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے جرم میں حراست میں لیا تھا جسے عدالت نے نوے روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا تھا۔ رینجرز کی حراست میں قمر منصور نے کمر میں تکلیف کی شکایت کی جس پر عدالت نے انہیں نجی اسپتال سے علاج کروانے کی اجازت دی تھی۔