Wednesday, October 5, 2022

ایم کیو ایم رہنما عامر خان کیخلاف عزیزآباد تھانے میں مقدمہ درج، گیارہ مارچ کو نائن زیرو میں رینجرز آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا

ایم کیو ایم رہنما عامر خان کیخلاف عزیزآباد تھانے میں مقدمہ درج، گیارہ مارچ کو نائن زیرو میں رینجرز آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کے خلاف سچل رینجرز کی مدعیت میں عزیزآباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گیارہ مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے۔ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں عامر خان سمیت نائن زیرو سے حراست میں لیے گئے دیگر چھے افراد رئیس، عبید کے ٹو، نعمان عرف نومی، قاضی اسد، شہزاد ملا اور عمران اعجاز نیازی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ مقدمہ رینجرز افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے سمیت انسداد دہشتگردی کی سات دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔