Sunday, November 27, 2022

ایم کیو ایم رہنما عامر خان ناقص تفتیش پر رہا !!! ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد

ایم کیو ایم رہنما عامر خان ناقص تفتیش پر رہا !!! ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما ملزم عامر خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم عامرخان کومقدمے میں ناقص تفتیش کے باعث رہا کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے قرار دیا کہ ملزم عامرخان دوران تفتیش بیرون ملک نہیں جا سکتے۔ عدالت نے انہیں 10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے کا حکم دیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں۔ ایم کیوایم بانیان پاکستان پرمشتمل جماعت ہے۔ تمام سازشوں کا مقابلہ کرکے سرخرو ہوں گے۔