ایم کیو ایم رہنما عامرخان کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو دبئی جانے کی اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو دبئی جانے کی اجازت دیتے ہوئے گیارہ جنوری تک واپسی یقینی بنانے کا حکم دےدیا۔
عامر خان نے دبئی جانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ ان پر نائن زیرو پر خطرناک اور قانون نافذ کرنے والے والے اداروں کو مطلوب ملزموں کو پناہ دینے کا مقدمہ چل رہا ہے۔