Friday, December 9, 2022

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کو جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا گیا

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کو جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا گیا
کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کو رینجرز نے جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کی عدالت میں پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ملزم شہر میں اشتعال انگیز تقاریر کا سہولت کار جبکہ مبینہ طور پر دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔ عدالت نے راہداری قوانین کے تحت ملزم قمر منصور کو جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا۔ قمر منصور کو عید کی تعطیلات کے باعث جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ تعطیلات ختم ہونے کے بعد ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جا ئے گا۔ ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور اور رابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ کو 16 جولائی کورینجرز نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا تھا۔ رینجرز نے تفتیش کے بعد کیف الوریٰ کو چھوڑ دیا تھا جبکہ رینجرز نے قمر منصور کاعدالت سے باقاعدہ ریمانڈ حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔