Friday, December 9, 2022

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کا استعفیٰ منظور کر لیا

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کا استعفیٰ منظور کر لیا
کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم اور فارووق ستار کے درمیان اختلافات کی خلیج مزید وسیع ہو گئی، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ 22 رکنی کمیٹی بنانے پر فاروق ستار  کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کر دیا ۔ کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ فاروق ستار ہمارے ساتھ رہیں لیکن پارٹی کا ایک ڈسپلن ہے ، جس کی سب پابندی کرتے ہیں ۔ کنور نوید جمیل کہتے ہیں کہ فاروق ستار کو 22 رکنی  کمیٹی بنانے  پر شوکاز نوٹس دیا  گیا ہے،کمیٹی بنانے کا اختیار صرف رابطہ کمیٹی کے پاس  ہے۔ پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث فاروق ستار نے گزشتہ  ماہ رابطہ کمیٹی کی رکینت سے استعفیٰ دیا تھا، جبکہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو نظریاتی بنانے کے لئے 22 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔