Thursday, December 1, 2022

بی بی سی رپورٹ ایم کیو ایم کیخلاف میڈیا ٹرائل کا حصہ ہے، تمام الزامات مسترد کرتے ہیں: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

بی بی سی رپورٹ ایم کیو ایم کیخلاف میڈیا ٹرائل کا حصہ ہے، تمام الزامات مسترد کرتے ہیں: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
 کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بی بی سی کی رپورٹ میں لگائے گئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہےـ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ نشرہونے کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان اور برطانیہ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی یکجہتی اور استحکام پر کامل یقین رکھتی ہے۔ ماضی میں بھی جناح پور بنانے جیسی سازشوں سمیت متعدد الزامات لگائے گئے جو جھوٹے ثابت ہوئےـ بی بی سی کے نمائندے کی رپورٹ بھی ایم کیو ایم کے خلاف جاری میڈیا ٹرائل کا حصہ ہے جو اپنی موت آپ مر جائے گا۔ اس رپورٹ سے پاکستان  اور ایم کیو ایم کا تشخص خراب کیا گیا ہےـ دوسری  جانب ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کا کہنا ہے کہ بی بی سی کا یہ کہنا ناقابل یقین ہے کہ ان کی خبر پر ایم کیو ایم نے ’’نوکمنٹس‘‘ کہہ دیا۔ ایم کیوایم نے جواب میں تفصیلی ای میل بھیجی تھی۔