Thursday, September 19, 2024

ایم کیو ایم حمایت ختم کردے تو وفاقی حکومت ختم ہو جائے گی،وسیم اختر

ایم کیو ایم حمایت ختم کردے تو وفاقی حکومت ختم ہو جائے گی،وسیم اختر
December 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سو روز مکمل ہوتے ہی حکومت اور اتحادیوں میں سردجنگ کا آغاز  ہو گیا ،  ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے وفاقی حکومت کو اپنی اہمیت کا احساس دلانے کی کوشش کردی۔ وسیم اختر نے کہا کہ اگر ایم کیوایم حمایت ختم کردے تو وفاقی حکومت ختم ہوجائے گی ، میرے خلاف بیانات دینے والے تحریک انصاف کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ  کل الیکشن کرالیں  ایم کیو ایم تیار ہے ، ہم بھی کہہ سکتے ہیں عمران خان کی جگہ شیخ رشید کو وزیراعظم بناؤ ۔گھروں کو مسمار کرنے کیخلاف ہیں مگر غیرقانونی تجاوزات ختم ہونی چاہئیں۔