Friday, September 20, 2024

ایم کیو ایم اور الطاف حسین ”را“ کے ایجنٹ ہیں : مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم اور الطاف حسین ”را“ کے ایجنٹ ہیں : مصطفیٰ کمال
March 3, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم اور الطاف حسین ”را“ کے ایجنٹ ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے اس بات کی تصدیق کر دی۔ سابق ناظم کراچی نے الزام لگایا کہ زکوٰة اور فطرانے کی رقم الطاف حسین کی شراب نوشی اوران کے خاندان کی جائیدادیں بنانے پر خرچ ہو رہی ہے۔ وہ رات کو نشے میں دھت ہوکر بیان دیتے ہیں۔ صبح کارکنوں کو خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما مصطفیٰ کمال نے الطاف حسین کا سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا اور کہا کہ الطاف حسین اورایم کیوایم ”را“ کے ایجنٹ ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے الطاف حسین کوکڑی تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ نشے میں دھت ہوکر رات کو بیان دیتے ہیں صبح کارکن مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔ سابق ناظم کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ زکوة اورفطرانے کی رقم سے الطاف حسین کا نشہ پورا کیا جارہا ہے اوران کاخاندان جائیدادیں بنارہا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بہتریہی ہوگا کہ الطاف حسین جتنا جلدی ہوسکے اللہ سے توبہ کریں‘ مہاجروں سے معافی مانگیں اورپاکستان کی جان چھوڑ دیں۔