Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیو ایم ، فاٹا ارکان کا صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان

ایم کیو ایم ، فاٹا ارکان کا صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان
March 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینٹ کے انتخاب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے ۔
ایم کیو ایم کے تمام ووٹ صادق سنجرانی کو ہی ملیں گے ۔ ایم کیو ایم کے رہنما میاں عتیق نے کہا کہ ایم کیو ایم پانچ ووٹ صادق سنجرانی کو ہی دیں گے ۔
ادھر فاٹا سے نو منتخب اراکین سینیٹ نے بھی اپوزیشن امیدواروں کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ ہمارے آٹھ ووٹ ہیں ۔ ہمارے ووٹ صادق سنجرانی کو ملیں گے ۔