Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کی وزیر مملکت عابد شیر علی کے بیان کی مذمت

ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کی وزیر مملکت عابد شیر علی کے بیان کی مذمت
May 3, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج وسیم اختر نے وزیرمملکت برائے بجلی وپانی عابد شیرعلی کے بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نائن زیرو لاکھوں کروڑوں مظلوم عوام کی امیدوں کامرکز ہے ، نائن زیرو کو مسمار کرنے کی شرانگیز باتیں کرنے والوں کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عابد شیرعلی یہ نہ بھولیں کہ وہ محض میاں نوازشریف سے رشتہ داری کی بنیاد پروزیرمملکت بنے ہیں،انہیں لاکھوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت کے خلاف زہرافشانی سے گریز کرنا چاہیے۔ وسیم اختر نے کہاکہ ایم کیوایم کی صفوں میں مجرموں کو تلاش کرنے کے بجائے حکومت اس بات کی وضاحت کرے کہ گلو بٹ اوراس جیسے دہشت گردکس کی صفوں میں موجود ہیں۔ وسیم اختر نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے عابدشیرعلی کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔