Sunday, September 15, 2024

ایم کیوایم کے رشید گوڈیل بھی عمران خان کے کھلاڑی بن گئے

ایم کیوایم کے رشید گوڈیل بھی عمران خان کے کھلاڑی بن گئے
June 3, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے رشید گوڈیل پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔  رشید گوڈیل نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ رشید گوڈیل کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ رشید گوڈیل کے شامل ہونے سے خوشی ہوئی ، کراچی میں اس وقت تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، کراچی میں پی ٹی آئی کو مزید منظم کریں گے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی پارٹی ہو گی، خراب حالات کی وجہ سے کراچی پیچھے رہ گیا ہے، کراچی کے اوپر نہ جانے سے پاکستان بھی اوپر نہیں جا رہا، رشید گوڈیل سے مل کر کراچی میں تحریک انصاف کو منظم کریں گے۔ اس موقع پر رشیدگوڈیل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف غریبوں کیلئے آواز اٹھاتی رہی ، یہ کراچی کے مسائل بخوبی سمجھتی  اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، سمجھتا ہوں کہ کراچی کو وفاقی جماعت کی ضرورت ہے، ماضی میں کراچی کو نظر انداز کیا گیا ، اب کراچی کی سیاست اور ترجیحات اور ہیں۔ رشید گوڈیل کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ اس جماعت کا ساتھ دوں جو کراچی کے مسائل سمجھتی ہو،میں نے آج پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے،دعا ہے کہ اللہ مجھے کامیاب کرے،کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان کامیاب ہوگا،پارٹی فیصلہ کریگی کہ کس حلقہ سے الیکشن لڑوں۔