Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ،مختلف سیاسی رہنماؤں کا کیمپ کا دورہ

ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ،مختلف سیاسی رہنماؤں کا کیمپ کا دورہ
August 20, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کی بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے مسلم لیگ ن ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کیمپ کا دورہ  کرکے  ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے اظہار یکجہتی کیا ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال ابھی تک جاری ہےجبکہ فاروق ستار، عامر خان ، امین الحق ، شاہد پاشا سمیت مرکزی رہنما کیمپ میں موجود تھے ۔ سیاسی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا  مسلم لیگ ن کے وفد نے اسماعیل راہو ، سینیٹر نہال ہاشمی کی صدارت میں ملاقات کے لیے آئے  فاروق ستار ۔ عامر خان اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچائیں گے مگر مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ بہتر پلیٹ فارم ہے ۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے امن کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات کی غیر مشروط حمایت کی ۔ اس سے قبل اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے بھی بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور رہنماؤں سے اظہار یکجہتی کیا ۔