Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیوایم کو نکالے بغیر حالات بہتر نہیں ہونگے، چیئرمین پی ایس پی

ایم کیوایم کو نکالے بغیر حالات بہتر نہیں ہونگے، چیئرمین پی ایس پی
February 25, 2018

کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کو نکالے بغیر حالات بہتر نہیں ہو سکتے ۔
کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ان کا مشن شہر اور شہریوں کی ترقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں کو چورن بچنے والوں نے ان کے مسائل حل نہیں کئے ۔ ایم کیوایم والے دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں کس بنیاد پر ووٹ مانگیں گے ۔
مصطفی کمال نے کہا کہ مہاجروں سمیت تمام قومیتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہے ہیں ۔ شہر قائد میں ملکی و غیر ملکی دشمنوں کی جڑیں ہیں ، سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا ۔