Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیوایم کا سینیٹ الیکشن اتحادیوں سے مل کر لڑنے کا فیصلہ

ایم کیوایم کا سینیٹ الیکشن اتحادیوں سے مل کر لڑنے کا فیصلہ
March 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاق کے ساتھ اتحاد میں دراڑ نہ آسکی۔ پیپلز پارٹی کی پیش کش ایم کیوایم کو لبھا نہ سکی۔ متحدہ نے سینیٹ الیکشن اتحادیوں سے مل کر لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

سینیٹ الیکشن دو ہزار اکیس کیلئے  متحدہ قومی موومنٹ ایک بار پھر اہمیت اختیار کر گئی۔ متحدہ کے ووٹوں کے حصول کے لئے حکومت اور اپوزیشن بہادرآباد کے چکر لگا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی وفاق میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں۔ بدلےمیں وہ سندھ سے ایم کیوایم کو دونشتیں دینے کو تیار ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت بھی اپنی اتحادی جماعت کوساتھ رکھنے کے جتن کر رہی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی وفاق میں ان کے امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ دیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پیپلزپارٹی پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی نے سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ ملکر سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔