Saturday, September 14, 2024

ایم کیوایم کا سندھ میں فوری طور پر گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ

ایم کیوایم کا سندھ میں فوری طور پر گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ
July 14, 2021

کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم نے وفاقی حکومت سے سندھ میں فوری طور پر گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نہ صرف لوگوں کو نوکریاں دی جاتی ہیں بلکہ ووٹر لسٹوں میں بھی تبدیلی کی جاتی ہے۔ ایف آئی اے کی نادرا کے حوالے سے رپورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کا دعوی صحیح ثابت کیا۔ عامر خان نے کہا کہ سندھ میں جعلی اکثریت کی بنیاد پر سندھ کے حکمران حکمرانی کر رہے ہیں۔

 عامر خان نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں گورنر راج لگایا جائے۔ ملک دشمن حکمرانی سے نجات دلائی جائے۔ متحدہ رہنما نے کہا کہ را کے ایجنڈوں اور دہشتگردوں کے بھی جعلی شناختی انہی حکمرانوں کے لوگوں نے بنائے۔ یوسی سیکریٹریز سندھ حکومت کےملازم ہیں۔ انہوں  نے ہی جعلی دستاویزات بنا کر دیں۔ جعلی دستاویزات کی تصدیق کرنے والوں کےخلاف بھی ایکشن ہونا چاہے۔

عامر خان نے کہا کہ ایف آئی اے نے بڑی سازش بے نقاب کی ہے۔ ان کی رپورٹ کے مطابق تمام جعلی شناختی کارڈز کو بلاک کیا جائے اور ووٹر لسٹوں سے بھی خارج کیا جائے۔