Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات ختم نہ ہوسکے

ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات ختم نہ ہوسکے
February 7, 2018

کراچی (92 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات ختم نہ ہوسکے۔ پی آئی بی کالونی میں فاروق ستار کی رہائشگاہ پر گزشتہ شب ہونے والے مذاکرات بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔ فاروق ستار اور عامر خان سمیت تمام رہنما آج دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

کراچی کے سیاسی سمندر میں تلاطم برقرار۔ نہ فاروق ستار پیچھے ہٹے نہ عامر خان اور رابطہ کمیٹی نے فیصلہ بدلہ۔ گذشتہ شب کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے مذاکرات میں اختلافات ختم نہ ہوسکے۔

صرف ایک بات پر اتفاق ہوا اور وہ یہ کہ آج دوبارہ مل کربیٹھیں گے۔ ذرائع کے مطابق آج مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔

فاروق ستاراپنے حامیوں جبکہ عامر خان اراکین رابطہ کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ فاروق ستار نےگذشتہ روز اہم فیصلے کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن مذاکرات شروع ہونے پر خاموشی اختیارکرلی۔

ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں کئی معاملات کو لیکر اختلافات چل رہے تھے۔ لیکن کامران ٹیسوری کوسینٹ کا ٹکٹ دینے کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

ایم کیوایم کی جانب سے کسی نے بھی سینٹ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ہیں۔ دونوں گروپوں کو کسی نتیجے پر پہنچنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ کیونکہ کل سینٹ کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن ہے۔