Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیوایم پاکستان کا جنرل ورکرز اجلاس آج ہو گا

ایم کیوایم پاکستان کا جنرل ورکرز اجلاس آج ہو گا
February 11, 2018

کراچی (92 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں کئی روز سے پائی جانیوالی سیاسی محاذ آرائی کے تناظر میں پارٹی کا جنرل ورکرز اجلاس آج سہ پہر تین بجے کے ایم سی اسٹیڈیم میں ہو گا ۔
جنرل ورکرز اجلاس میں تمام ڈپٹی کنوینرز ، ارکان رابطہ کمیٹی ، ممبر قومی اور صوبائی اسمبلی ، سینیٹرز ، مئیر کراچی ، ڈسٹرکٹ چیئرمین ، وائس چیئرمین ، یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمینوں سمیت تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ڈاکٹر فاروق ستار اجلاس سے اہم خطاب کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق فاروق ستار رابطہ کمیٹی کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے تو رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرسکتے ہیں ۔
دوسری طرف رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بیرسٹر فروغ نسیم کے گھر بیٹھک لگا لی جس میں پارٹی سربراہ کے شوکاز نوٹس کے جواب کی تیاری کیلئے مشاورت کی گئی ۔