Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیوایم پاکستان کا اورنگی ٹاؤن کراچی میں نئے سندھ بلدیاتی بل کےخلاف احتجاج

ایم کیوایم پاکستان کا اورنگی ٹاؤن کراچی میں نئے سندھ بلدیاتی بل کےخلاف احتجاج
December 7, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم پاکستان نے اورنگی ٹاؤن کراچی میں نئے سندھ بلدیاتی بل کےخلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے وزیر اعلی سندھ  کو مخاطب  کیا۔ بولے مراد علی شاہ سن لیں اب ملک میں ایک اور صوبہ جنوبی سندھ صوبہ  بنے گا  جہاں کسی غریب کے اکائونٹ سے زرداری صاحب کے پیسے بر آمد نہیں ہونگے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعلی اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ جلد انکا گھیرائوہو گا۔

سینئرڈپٹی کنوینرعامر خان کا کہنا تھا کہ کورنگی میں مظاہرہ کرنے پر سنا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف  ایف آئی آر کاٹی جائیگی۔ حکومت سندھ جتنے چاہے مقدمے کرے یہ احتجاج نہیں رکے گا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ  اب سڑکوں کے بعد پیپلزپارٹی کے محلات تک پہنچنے اور احتجاج کرنے کا وقت آگیا ہے۔