Saturday, July 27, 2024

ایم کیوایم پاکستان نے روزنامہ 92نیوزکراچی ایڈیشن کو صحافت میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دے دیا

ایم کیوایم پاکستان نے روزنامہ 92نیوزکراچی ایڈیشن کو صحافت میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دے دیا
April 25, 2017
کراچی (92نیوز)ایم کیوایم پاکستان نے روزنامہ 92 نیوزکراچی ایڈیشن کی اشاعت کو صحافت میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دے دیا  ۔ خالد مقبول صدیقی اور امین الحق سمیت دیگر رہنماوں نے بہادرآباد کراچی میں نائنٹی ٹو اخبار کی خوشی میں کیک بھی کاٹا  ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد دفتر میں خوشی کا سماں تھا  ۔ پارٹی رہنما روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کراچی ایڈیشن کی اشاعت پر خوش بھی تھے اور پرامید بھی  ۔ خالد مقبول صدیقی اور امین الحق نے نائنٹی ٹو نیوز کو صحافت میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی شعبہ خواتین کی انچارج کشورزہرہ اور ایم پی اے ناہید بیگم نے روزنامہ 92نیوزکراچی کے اسٹاف اور انتظامیہ کو مبارک باد دی۔ ایم کیو ایم  پاکستان کے رہنماوں نے  امید ظاہر کی کہ نائنٹی ٹو نیوز ٹیلی وژن کی طرح اخبار بھی جلد بلند ترین مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا  ۔